دہلی :رکشہ ڈرائیور نے خاتون صحافی کو ہراساں کیا
نئی دہلی، 3 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں ایک معروف میڈیا ہاوس کے ساتھ وابستہ ایک خاتون صحافی نے کہا کہ اسے دارلحکومت دلی میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔
صحافی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔
خاتون صحافی نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب وہ نیو فرینڈز کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اپنے دوست سے ملنے کے لیے ایک آٹو رکشہ میں سوار ہوئی تو ڈرائیور، جس کی شناخت ونود کمار کے نام سے ہوئی نے سائڈ آئینے سے اسے نامناسب انداز میں دیکھنا شروع کیا۔خاتون نے کہا کہ ڈرائیو کے اس نامناسب طرز عمل کو دیکھ کہ میں اپنی جگہ سے کچھ ہٹ گئی تاکہ اسے میں شیشے میں نظر نہ آﺅں لیکن اسکے بعد اس نے پیچھے مڑ مڑ کو مجھے دیکھنا شروع کر دیا۔ خاتون نے کہا کہ میں نے جب اسے کہا کہ میں ابرUberکمپنی والوں کے پاس تماری شکایت کروں گی تو اس نے جواب دیا کردو۔