مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں 10دن کیلئے کرفیو نافذ کردیا

Srinagarسرینگر09 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہلک کورونا وبا کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ مزید 125افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہلک وبا کے باعث وفات پانیوالے تینوں افراد کا تعلق وادی کشمیر سے تھا ۔ قابض حکام نے وادی کشمیر اور جموں ریجن میں سیاہ فنگس کے 49مریضوں کی تصدیق بھی کی ہے۔
ادھر قابض انتظامیہ نے کورونا وائرس کی آڑ میں سرینگر کے 14علاقوں میں 10دنوں کیلئے کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق سرینگر میں لال بازار، حیدر پورہ،چھانہ پورہ،بمنہ ہمدانیہ کالونی اوربمنہ ہائوسنگ کالونی کے متعد د علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے ۔قابض انتظامیہ نے دفعہ 144کے تحت لوگوں کے اجتماعات اورپبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ۔ یہ کرفیو پیر اور منگل کی درمیانی شب سے نافذ کردیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button