مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ اور راجوری کے جنگلات میں لگنے والی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی

mines-explode-forest-fire-768x432.jpgجموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور راجوری اضلاع کے جنگل کے علاقے میں آگ لگنے والی آگ قریبی علاقوں تک پھیل گئی ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کٹھوعہ میں بشولی بیلٹ کے علاقے دھارا ڈوگانومیں لگنے والی آگ جلد ہی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیاہے۔راجوری کے علاقے علاقے ساونی سسال کوٹ میں لگنے والی آگ تیز ہوا کے باعث پھیل گئی اور اس پر قابوپانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔قابض حکام کے مطابق راجوری کے کچھ علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعت پیش آرہے ہیں اورآگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔آگ کی وجہ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button