مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ حملے پلوامہ حملے کیطرح سیاسی مقاصد کیلئے کرائے گئے، کپل سبل
سری نگر: بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے حالیہ حملوں پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے پلوامہ حملے کی طرح سیاسی مقاصد کیلئے کرائے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپل سبل نے حملوں کے پیچھے بھارتی حکومت کے ممکنہ ہاتھ کی نشاندہی کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کی کارروئیاں رچانے کے مسئلے پر غور کریں۔
مقبوضہ جموںوکشمیر کے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں حالیہ دونوں میں چار مقامات پر ہونے والے حملوں میں سات یاتریوں اور ایک سی آر پی ایف اہلکار سمیت نو افراد ہلاک اور سات پیرا ملٹری اہلکار اور دیگر زخمی ہوئے۔
کپل سبل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بڑھتے ہوئے حملے، ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں مودی جی لیکن مجھے حیرت ہے کہ اگر آپ آج اپوزیشن میں ہوتے تو آپ ان دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں کیا کہتے کیونکہ لوگ پلوامہ حملے کو یاد کررہے ہیں۔