مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں راجوری میں 2کشمیری نوجوان شہید
سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میں 2اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کنٹرول لائن کے قریب تعینات فوجیوں نے دو افراد کو قتل کردیا ہے اور انکی لاشیں باڑ کے قریب پڑی ہیں جنہیں اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
اس سے قبل اتوار کو بھارتی فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوانوں کو گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا جو کنٹرول لائن کے قریب اپنے مویشی چرا رہا تھا ۔