انسانی حقوق

مودی حکومت کشمیریو ں پر بے انتہا مظالم ڈحا رہی ہے، حریت کانفرنس

APHC (1)سری نگر :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے کی سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوںکو بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں چھاپوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گرفتاریوں، املاک کی ضبطی اور دیگر جابرانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہ سب کشمیریوں کو خاموش کرانے کیلئے کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حریت رہنماﺅں ،کارکنوں اور نوجوانوں کو سیاسی نظریے کی بنا پر جھوٹے مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حریت رہنماﺅں ، کارکنوں، عام نوجوانوں، علمائ، طلباء، صحافیوں اور حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ اور دیگر بھارتی جیلوںمیں بند ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کی نظر بندی بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کشمیریوںکو جبر وستم کا نشانہ بنانے کیلئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوںکا جینا حرا م ہو چکا ہے اور وہ انتہائی مشکلات کی زندگی جینے پر مجبور ہیں۔ترجمان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں نظر بندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر جاری انسانیت سوز بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازہ کشمیرکے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button