مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈوگرہ فرنٹ شیو سینا (ڈی ایف ایس ایس) کے صدر اشوک گپتا کی قیادت میں مظاہرین جموں شہر میں جمع ہوئے اور بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج کیا۔ انہوںنے”ہمیں پانی دو، ہمیں بجلی دو“ جیسے نعرے لگائے
ڈی ایف ایس ایس کے سربراہ گپتا نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم بجلی اور پانی کے بحران کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہمارے بچے پانی اور بجلی کی کمی کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوںنے کہا کہ گرمی کی لہر نے جموں کے کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کے بحران کو اور بڑھا دیا ہے لیکن انتظامیہ مسائل کے حل میں ناکام ہے۔