APHC

کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو ” یوم سیاہ “کے طور پر منائیں گے

دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا بھارتی دعویٰ مقبوضہ کشمیر میں بے نقاب ہو چکا ہے، حریت کانفرنس

سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ “کے طور پر منا کر دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید مناس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے اور دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا اسکا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں پوری طرح سے بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے لہذا بھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنے یوم جمہوریہ کے تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر کی سرزمین پر کشمیریوں کی خواہشات کے منافی قبضہ جما رکھا ہے اور اس نے کشمیریوں کا پیدائشی حق، حق خود ارادیت طاقت کے بل پر جما رکھا ہے لہذا اسکا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے یوم سیاہ ہے۔
انہویں نے مزید کہا کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ نے اپنی کئی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کررکھا ہے ، پاکستان اور بھارت نے ان قرار دادوں پر دستخط کر رکھے ہیں تاہم ان قراردادوں پر عملدرآمد میں واحد رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ہے۔
ترجما ن نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود اردیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button