بھارت
اتر پردیش: مسلم تاجروں کوہولی کے رنگ فروخت کرنے سے روکا جائے
ہندو توا رہنما کا وزیر اعلیٰ کے نام خط
لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا رہنما دنیش شرما نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں قائم حکومت پر زو ر دیا ہے کہ وہ ہولی کے تہوار کے دوران مسلمانوں کو رنگ کی فرورخت سے روک دے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دنیش شرما عرف پھل ہاری مہاراج نے یوگی آدتیہ کے نام خط میں لکھا مسلمان رنگوں میں کانچ کے ٹکڑے ملاسکتے ہیں یا رنگ پر تھوک سکتے ہیں لہذا انہیں ہندو تہواروں سے متعلق کاروبار نہ کرنے دیا جائے۔ اس نے لکھا کہ مسلم تاجرو کو کرشن جنم بھومی اور دیگر بڑے مندروں کے اطراف دکانیں لگانے نہ دیا جائے ، ہندو تہواروں سے متعلق سامان فروخت کرنے کی اجازت صرف ہندو تاجروں کو دی جائے۔
یاد رہے کہ دنیش شرما نے شاہی عید گاہ مسجد پر بھی کرشن جنم بھومی ہونے کا بھی دعویٰ کر رکھا ہے اور اس حوالے سے عدالت درخواست جمع کر رکھی ہے ۔






