بھارت

چھتیس گڑھ : نکسل باغیوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک

fsa-1688973369جگدل پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں آمدئی کان کے قریب نکسل باغیوں کے حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس پشکر شرما نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نکسل باغیوں نے آمدئی کان پر گشت کرنے والے فوجیوں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی سرنگ نصب کی تھی جس کے دھماکے کے بعد فوجیوں اور باغیوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔ اس دوران بھارتی فوج کی بھارتی فوج کی چھتیس گڑھ آرمی فورس کی 9ویں بٹالین کا ہیڈ کانسٹیبل کملیش ساہو ہلاک اور کانسٹیبل ونے کمار ساہو شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی فوجی کو علاج کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور بھیجا گیاہے،جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے ۔
ادھرمائونواز باغیوں نے ریاست جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں ایک 40 سالہ سابق پنچایت رکن کمل پورٹی کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ماضی میں پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button