بھارت

بھارت :آسام میں ایک اور مدرسہ منہدم ،یہ گزشتہ چند ہفتوں میں منہدم کیاجانے والا چوتھا مدرسہ ہے

نئی دہلی06ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آسام میں ایک اور مدرسے کو منہدم کر دیا گیا۔ یہ چوتھا مدرسہ ہے جسے گزشتہ چند ہفتوں میں مسمار کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے جن میں زیادہ تر ہندوتوا تنظیموں کے ارکان تھے، آسام میں ضلع گولپاڑہ کے علاقے Pakhiura Char میں واقع مدرسے اور اس سے ملحقہ ایک رہائش گاہ کو زمین بوس کردیا۔قبل ازیں بھارتی پولیس نے مدرسے کے امام جلال الدین شیخ کو دو دیگر افراد امین الاسلام اور جہانگیر عالم کے ہمراہ گرفتار کیا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی بھارتی ریاست میں ایک ماہ کے دوران مسمار کیا جانے والا یہ چوتھا مدرسہ ہے۔ اس سے قبل 04اگست کو آسام کے ضلع موریگائوں کے علاقے موئراباری میں مدرسہ جامع الہدیٰ کو منہدم کر دیا گیا تھا۔ آسام کے حکام نے 30اگست کوضلع بارپیٹاکے علاقے ڈھاکلی پارہ میں واقع مدرسے شیخ الہند محمود الحسن جامع الہدیٰ اسلامی اکیڈمی کومنہدم کر دیا جبکہ حکام نے31اگست کوضلع بونگائی گائوں میں مدرسہ مرکز المعارف قرآنیہ کو منہدم کردیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button