بھارت

حجاب کی آڑ میں سیاست اور تشدد ناانصافی ہے، مایا وتی

لکھنو12 فروری (کے ایم ایس) بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے کے معاملے کو بھارت کی سماجی آہنگی کے لیے بہت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر جاری سیاسی ہنگامہ افسوسناک ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مایا وتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حجاب کے مسئلے کی آڑ میں تشدد جائز نہیں ہے۔ انہوںنے عدالت عظمی کے ذریعے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاب کی آڑ میں سیاست اور تشدد ناانصافی ہے اور یہ افسوناک ہے کہ کرناٹک میں اس مسئلے کواٹھا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارے او ر خیر سگالی کوٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button