بھارت

بھارت : امیت شاہ کے بیان کے خلاف منی پور میں طلبا ء تنظیموں کی ریلی

cdeff8e6-9550-4fef-9ca3-550eddbe5bad امپھال 19اگست(کے ایم ایس) بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں طلباء تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جوئنٹ سٹوڈنٹس باڈی نے آج چورا چند پور میں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی کہ ریاست کا موجودہ بحران میانمار سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔4a4f06aa-a533-4314-8590-2b18917ea5d3
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے ایس بی نے جو زومی سٹوڈنٹس فیڈریشن (ZSF)، کوکی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (KSO)اور ہمار سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (HSA)پر مشتمل ہے، وزیر داخلہ سے اپنا موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔امیت شاہ نے 9 اگست کو پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ منی پور میں پڑوسی ملک میانمار سے کوکی پناہ گزینوں کی آمد سے مسائل شروع ہوئے جب وہاں کے فوجی حکمرانوں نے 2021میں عسکریت پسندوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیا۔download (9)انہوں نے کہاتھا کہ کوکی پناہ گزینوں نے منی پور وادی کے جنگلوں میں آباد ہونا شروع کر دیاجس سے خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ امیت شاہ نے کہا تھا کہ بدامنی اس وقت شروع ہوئی جب یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ پناہ گزینوں کی بستیوں کو گائوں قرار دیا گیا ہے۔طلباء تنظیموں نے بھارت کے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کے اس بیان پر بھی غم وغصے کا اظہار کیا کہ RIMSاور JNIMSہسپتال کے مردہ خانوں میں پڑی زیادہ تر لاشیں غیر قانونی تارکین وطن کی ہیں۔جے ایس بی نے کہا کہ اسے کوکی اورزو قبائلیوں نے بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور وہ سالیسٹر جنرل سے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔مظاہرین نے کہا کہ کوکی اور زو قبائل کے دانشوروں اور رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا ان کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے۔5ed06bbe-07a0-465c-a1f6-d9f6b49fb9e2

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button