مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : حسن نصراللہ کی شہادت پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

 سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میںآج پھر نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی بمباری میں شہادت پر ایک مرتبہ پھر زبردست جلوس نکالے اور غزہ اور لبنان میں جاری ننگی اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں بڈگام میں نماز جمعہ کے بعد ایک بڑا جلو س نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاءنے نعرے لگائے ” تم کتنے نصر اللہ مارو گے ،ہر گھر سے نصر اللہ نکلے گا۔ انہوں نے حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
بارہمولہ ضلع کے علاقے سنگھ پورہ میں بھی سرینگر بارہمولہ شاہراہ پر ایک بڑا جلوس نکالا گیا ۔جلوس میں شریک ایک شخص نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصر اللہ نے فلسطینی عوام کو درپیش ظلم و ستم کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ مظاہرے میں شریک ایک اور شخص مزمل نے کہا کہ” حسن نصراللہ کی موت نے عالمی سطح پر صدمے کی لہر دوڑائی ہے ، اس جلوس کا پیغام واضح ہے کہ ہمیں ظلم کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، چاہے ظالم کوئی بھی ہو، اگر کوئی کمزور ہے تو ہمیں اسکے حق میں ا±ٹھنا چاہیے اور ا±س کے دفاع میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔“ ایک اور شخص جمیل احمد نے حزب اللہ کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جلوس لبنان اور فلسطین کے خلاف اسرائیل اور امریکی مظالم کے خلاف ہے، ہم حزب اللہ اور شہید حسن نصر اللہ کی حمایت کرتے ہیں۔سرینگر کے علاقے آبی گزر میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاءنے فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button