سونہ مرگ میں گلیشئردھنس جانے سے ایک شخص لاپتہ، دوسیاحوں کو بچا لیا گیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے سیاحتی مقام سو نہ مرگ میں تھجواس گلیشیئر کا ایک حصہ دھنس جانے سے ایک مقامی شخص لاپتہ ہو گیا جبکہ دو سیاحوں کو بچا لیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری اہلکارنے بتایا کہ سیاح سونہ مرگ میں تھجواس گلیشیئر پر لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک اس کا ایک حصہ دھنس گیاجس کے نتیجے میں ایک مقامی شخص اور دو سیاح برف تلے دب گئے۔ اہلکار نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعدریسکیو ٹیموں نے دو سیاحوں کو بچا لیا تاہم مقامی شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں گلیشیئرز انتہائی حساس ہیں اور سیاحوں کے بہت زیادہ رش کی وجہ سے گلیشیئرز کا نازک ماحولیاتی نظام درہم برہم ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں گلیشئرزمیں گڑھے پڑ جاتے ہیں، یہ پگھل جاتے ہیں یا دیگر خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔