پاکستان

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار کشمیریوں کے دوران حراست قتل پر بھارت کے احتساب کا مطالبہ

foreign-office

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی قابض فورسز کی حراست میں 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیاجاچکا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اسٹیشن میں ایک کشمیری شہری کے قتل کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کشمیریوں کے دوران حراست قتل کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 7000 سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیاگیا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کےلئے کشمیری عوام کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 182 ارکان کی بھاری اکثریت کی حمایت کے ساتھ 26۔2025 کی مدت کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستان کومنتخب کیاگیا ہے ۔ انہوں نے اراکین بالخصوص ایشیا پیسفک گروپ کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل، یکطرفہ طاقت کے استعمال کی مخالفت، ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ، اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کے حل اور جمہوریت، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیرانتظام سکول پر اسرائیلی فورسز کی ہولناک بمباری کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں متعدد خواتین اور بچوں کی اموات ہوئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button