پاکستان

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے ، مشعال ملک

Whatsapp Image 2024 09 03 At 8.11.43 Pmاسلام آباد:
پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اورجیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پرزوردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک حال ہی میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمتی تحریک کے علمبردار سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطا ب میں سید علی گیلانی کوطویل عرصے تک جدوجہد آزادی کشمیر جاری رکھنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اورانہیں کشمیری آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ نمائش سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے میں مددملے گی۔ مشعل ملک نے زور دیا کہ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں پیلٹ گن کے متاثرین، نصف بیوائوں اور یتیم کشمیری بچوں کو دکھایاگیا ہے جس سے بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی عکاسی ہوتی ہے ۔انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر بھی تنقید کی ۔ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پائیداراورپرامن حل کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button