پاکستان

بھارت کو جموں و کشمیر کے حوالے سے اعتراض کا کوئی حق نہیں، دفترخارجہ

foreign-officeاسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے اور پاک-چین مشترکہ بیان میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسے اعتراض کا کوئی حق نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو 8جون کو جاری ہونے والے پاک-چین مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کے حوالے سے اعتراض کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اوریہ تنازعہ7دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا، جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانب دارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو جلد از جلد جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ اس پس منظر میں جموں و کشمیر پر بھارتی دعوے بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں، بھارت سی پیک کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ نہ کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک اہم ترقیاتی کوشش ہے، جس پر دو خودمختار ممالک نے اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button