پاکستان

پاکستان کے عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد 27 اکتوبر (کے ایم ایس)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔
ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ27اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔1947میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی، غیر اخلاقی اور زبردستی قبضہ کیا تھا۔یہ دن کشمیریوں کے بے مثال حوصلے اور جرات مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو انہوں نے گزشتہ 75سال کے دوران بھارتی قابض افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں۔دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں، جو کہ ایک بہت بڑا فوجی علاقہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button