مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: شہید عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ

سرینگر 20 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے شہید ہونے والے کشمیری نوجوان عامر ماگرے کی میت اہلخانہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ قبل ازیں جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے دو شہریوں محمد الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کی میتیں ہندوازہ کے قبرستان میں قبرکشائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر لکھا”عامر ماگرے کے اہلخانہ بھی تاحال اپنے پیارے کی مناسب طریقے سے تدفین کے منتظر ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ خاندان انصاف مانگنے کے بجائے میت کی بھیک مانگ رہا ہے۔“
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ”یہ کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ ماگرے ایک عام شہری ہے۔ انتظامیہ ان کی لاش واپس کرے“
دریں اثنا شہید نوجوان عامرماگرے کے والد نے ڈپٹی کمشنر اورایس ایس پی رام بن سے ملاقات کی اور اپنے بیٹے کی میت واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔شہیدعامر کے والد محمد لطیف ماگرے نے ا پنے گاو¿ں کے سرپنچ اور اپنے کئی رشتہ داروں کے ہمراہ ڈی سی اور ایس ایس پی سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی میت کے علاوہ کچھ نہیں مانگ رہا جو ہندواڑہ کے قبرستان میں دفن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سری نگر کے دو شہریوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں میرے بیٹے کی میت بھی ہمارے حوالے کی جانی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button