مقبوضہ جموں و کشمیر

اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

نئی دلی 13 جولائی (کے ایم ایس)
مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ضلع کا نام تبدل کرکے سمبھاجی نگر رکھنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے شرکت کی۔
احتجاج کی کال اورنگ آباد نمنتر ویرودھی سنگھرش سمیتی نے دی تھی، جسے ضلع کے نام کی تبدیلی کی مخالفت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے ۔امتیاز جلیل نے ادھو ٹھاکرے کی زیر قیادت مخلوط ریاستی حکومت کی طرف سے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف موقف اختیار نہ کرنے پر این سی پی اور کانگریس پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے شرد پوار پر ان کے تبصروں پر طنز کیا، جس میں انہوں نے کہا تھاکہ وہ اس فیصلے سے واقف نہیں ہیں اور اس کا اعلان آخری وقت میں کیا گیا تھا۔امتیاز جلیل نے پوار کے تبصروں کو "مضحکہ خیز” قرار دیا۔ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت حکومت نے 29جون کو کابینہ کے اجلاس میں اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام تبدل کرکے دھاراشیو رکھنے کی تجاویز کی منظوری دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button