بھارت

اترپردیش : ہندوئوں کی مذہبی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے 100افرادہلاک

stempede3لکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوئوں کی ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور150زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوپی کے علاقے ہاتھرس میں ہندوئوں کی مذہبی تقریب بھولے بابا کا ستسنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے 100سے زائدافراد ہلاک اور150زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ہلاک ہونیوالے میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہاتھرس ضلع کے علاقے سکندرا رائوکے گائوں پھولرائی میں ہندو کی مذہبی تقریب منعقد ہوئی جس میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ۔ اس دوران شدید بھگدڑ مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز میں ہسپتال کے باہر بڑی تعداد میں لاشیں اور لواحقین کو مدد کیلئے چیخ و پکار کرتے ہوئے دکھایاگیاہے۔ عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ 100سے زائد لوگ تقریب کے مقام پر بے ہوش پڑے تھے اور انتظامیہ کے پاس انہیں ہسپتال لے جانے کیلئے ایمبولینس موجود نہیں تھی ۔ سکندر رائو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او آشیش کمار نے میڈیا کو بتایاکہ بڑی تعداد میں تقریب میں لوگو ں کی شرکت کی وجہ سے بھگڈر مچی ہے ۔واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونیوالے افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاجارہا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button