بھارت

پاکستانی دفتر خارجہ نے مسعود خان کے بارے میں بھارتی پروپیگنڈے کے بے نقاب کردیا


اسلام آباد 03فروری (کے ایم ایس)
دفتر ِخارجہ نے سفیر مسعود خان سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاداور من گھڑت پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود خان ایک تجربہ کار اور سینئر سفارتکار ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے سردار مسعود خان کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی میں تاخیر کے حوالے سے بھارت کے مذموم پروپیگنڈیکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاملہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی مہم کا حصہ ہیں۔ مسعود خان کی امریکہ میں بطورسفیر تعیناتی پر بھارتی میڈیا کے دعوئوںکاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا رپورٹس، جعلی خبروں اور اسکینڈلز پر مبنی دعوئوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ سفیر مسعود خان انتہائی باصلاحیت سفارتکار ہیں اور انہیں کثیر الجہتی و دوطرفہ سفارتکاری کا 40 سال کا تجربہ حاصل ہے۔
واضح رہے کہ سردار مسعود خان سفارتی خدمات سے ریٹائرمنٹ کے بعد آزاد کشمیر کے صدر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اوروہ بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button