بھارت
بھارتی فوج ،کرپشن کا گڑھ بن گئی افسران ذمہ داری بھول کر بینک اکائونٹس بھرنے لگے
نئی دلی:
بھارتی فوج ، کرپشن کا گڑھ بن گئی اور فوج افسران اپنی ذمہ داریاں بھول کر بینک اکائونٹس بھرنے میں مصروف ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج میں جرنیلوں سے لے کر میجر تک بے شمار افسران غبن میں ملوث ہیں ۔کرنل سے اوپر کیافسران عہدے کاناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کڑوروں کا غبن کرتے ہیں۔2000 سے 2023کے دوران بھارتی فوج میں 18سوسے زائد کرپشن کے کیسز سامنے آئے جبکہ بھارتی فوج کے 72 افسران 9MMبندوقوںاور 30 بولٹ ایکشن رائفلزاور شراب کی غیر قانونی فروخت میں بھی ملوث پائے گئے ۔ سی بی آئی کی رپورٹ کے مطابق 17 بھارتی فوجی افسران رشوت لے کر فوج میں نئی بھرتیاں کرنے کے جرم میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔بھارتی ایئر فورس کے3ائیر مارشلز کا بھی 20 ارب ڈالر کی کرپشن میں کورٹ مارشل ہوچکا ہے۔