بھارت :تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے پر مسلم ریزرویشن کو ختم کردیاجائے گا:امیت شاہ
حیدرآباد: بھارت میں بی جے پی کی ہندوتواحکومت اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے اوران کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تلنگانہ میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے مہم چلاتے ہوئے بی جے پی کے رہنما اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاہے کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے پر مسلمانوں کا خصوصی کوٹہ ختم کردیا جائے گا اوراسے درجہ فہرست ذاتوں اورقبائل میں تقسیم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے والی واحد ریاست ہے اوراگربی جے پی ریاست میں اقتدار میں آگئی تواسے ختم کیا جائے گا۔واضح رہے جب سے بھارت میں مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت برسراقتدارآئی ہے ، ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف مظالم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ تلنگانہ میں 30نومبر کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔