بھارت

ریاستی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی شرمناک شکست سے دوچار

INDIA BLOCK

نئی دہلی: بھارت میں ریاستی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انڈیابلاک نے13میں سے 10نشستیں جیتی ہیں ِ، بی جے پی کو صرف 2پراکتفا کرنا پڑا جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 7ریاستوں میں 13نشستوں کے لئے رواں ہفتے پولنگ ہوئی تھی اور ووٹوں کی گنتی ہفتے کے روز ہوئی۔ریاست مغربی بنگال کی 4 ،ہماچل پردیش کی 3 ،اتراکھنڈ کی 2 ،پنجاب، مدھیہ پردیش، بہار اور تامل ناڈو کی ایک ایک نشست کیلئے ووٹ ڈالے گئے تھے۔انڈیا بلاک میں شامل جماعتوں کانگریس، ٹی ایم سی، عام آدمی پارٹی اور ڈی ایم کے نے ضمنی الیکشن میں اپنے امیدوارکھڑا کئے تھے۔ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے مہندربھگت نے جالندھرویسٹ نشست جیتی۔ تامل ناڈومیں برسرِ اقتدارڈی ایم کے امیدواراے شیوا وکراونڈی اسمبلی حلقہ سے فاتح رہے۔ مغربی بنگال کی 4نشستوں پر ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے بی جے پی کے امیدواروں کو شکست دی۔ ہماچل پردیش میں کانگریس نے دو اور بی جے پی نے ایک نشست جیتی۔ اتراکھنڈ میں کانگریس امیدواروں نے دونوں نشستوں پر بی جے پی کے امیدواروں کو شکست سے دوچارکیا۔مدھیہ پردیش میں بی جے پی امیدوار نے کانگریس کے امیدوارکو ہرادیا۔ بہار میں آزاد امیدوار شنکرسنگھ نے کامیابی حاصل کی۔ضمنی انتخابات میں شکست کو بی جے پی کے لئے ایک اور بڑا دھچکا قراردیاجارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button