بھارتپاکستان

پاکستان براہموس میزائل واقعے سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبروں کو مسترد کردیا

اسلام آباد16نومبر (کے ایم ایس )
دفترخارجہ نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو مسترد کردیاہے کہ جن میں بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں سال مارچ میں بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے برہموس میزائل کا پاکستانی علاقے میں گرنا آئی اے ای اے کیلئے کسی خاص تشویش کا باعث نہیں ہے۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ خبر بھارت کے ریاستی میڈیا کی سوچی سمجھی کوشش ہے کہ اس سوال کا رخ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف کرکے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے توجہ ہٹائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب ڈی جی آئی اے ای اے سے پوچھا گیا کہ کیا اس واقعے پر بھارتی حکومت سے معلومات طلب کی گئیں تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔اس میں یہ بتانا چاہتے تھے کہ آئی اے ای اے کو ان معاملات کا اختیار ہی نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button