مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری والدین اپنے بچوں کی مذہبی اور اخلاقی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں ، میرواعظ عمر فاروق

mirwaiz-jamiaسرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری والدین پر زوردیاہے کہ وہ اپنے بچوں کو درسگاہوں میں داخل کرا کے انہیں مکمل مذہبی اور اخلاقی تعلیم دلوائیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر کے علاقے چندا پورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں میں اخلاقی اقدار اور مذہبی اصولوں کے بارے میں مکمل سمجھ بوجھ پیدا کرنے میں ان اداروں کے اہم کردار پر زور دیا۔انہوں نے واضح کیاکہ طالبات کے لیے خصوصی درسگاہیں بنائی گئی ہیں، جہاں انہیں مکمل طورپر محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیاجاتا ہے ۔میر واعظ نے مذہبی تعلیمات کے بارے میں نوجوانوں کی سمجھ بوجھ بڑھانے مادری زبان کشمیری میں قرآن پاک کا ترجمہ پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے والدین پرزوردیا کہ وہ اپنے بچوں کی اخلاقی اور روحانی اقدار سکھانے کیلئے ان سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button