مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کے راستوں پر سخت پابندیاں نافذ کر دیں
سرینگر30 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر انتہائی سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں اور یاترا کے راستے پر کسی کوبھی جانے کی اجازت نہیں ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض انتظامیہ نے یاترا کے راستوں جموں سرینگر ہائی وے پر لکھن پور ، پارمپور سے سونہ مرگ اور کھنہ بل سے چندن واڈی پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو تعینات کر رکھا ہے جبکہ سڑکوں پر یاتریوںکی گاڑیاں سفر کر ہی ہیں جس سے عام کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ شدید خوفزدہ ہیں۔ یاترا کے راستے پر بھارتی فوج ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کر رہی ہے جبکہ پورے مقبوضہ کشمیر کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیاگیا ہے ۔