مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر 28 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت علاقے میں صورحال بہتر ہونے کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے جبکہ کشمیری نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی رہنماﺅں کو بھی اسیر بنایا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ تمام گرفتار کشمیریوں کو عید کے موقع پر رہا کرکے انہیں یہ پرُ مسرت دن اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کا موقع دیا جائے گا۔