APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کی اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت

IRAN-PALESTINIAN-HAMAS-POLITICS-DIPLOMACY-ISRAEL-CONFLICT
Ismail Haniyeh, the Doha-based political bureau chief of the Palestinian Islamist movement Hamas, speaks to the press after a meeting with the Iranian foreign minister in Tehran on March 26, 2024. Haniyeh’s visit to Tehran comes a day after a resolution adopted by the UN Security Council called for an "immediate ceasefire” for the ongoing Muslim holy month of Ramadan, leading to a "lasting” truce. (Photo by AFP)

اسلام آباد:
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیرشاخ نے ایران کے دارلحکومت تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے دفتر میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ حریت رہنمائوں نے صہیونی فورسز کے حملے میں فلسطین اور عالم اسلام کے محترم رہنما کے قتل کی شدید مذمت کی۔انہوں نے قابض اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ حملوں پر بھی افسوس ظاہر کیا۔ حریت رہنمائوں نے مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں بے پناہ قربانیوں پر بہادر رہنما کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ کے خاندان کے 79لوگ اسرائیلی جارحیت میں شہید ہوچکے ہیں۔ ان شہدا میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے 6نواسے بھی شامل ہیں۔اجلاس میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے یوم وفات پر ان کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی اورتحریک آزادی کشمیرمیں انکے گرانقدر کردار کو سراہا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد،میر طاہر مسعود،دائود خان، اعجاز رحمانی ، جاوید جہانگیر ، شیخ عبدالمتین،شیخ محمد یعقوب ،راجہ شاہین،خطیب حسین،انجینئر محمود، حاجی محمد سلطان ، زاہد صفی، امتیاز وانی، چوہدری شاہین ،میاں مظفر ، زاہد اشرف،محمد شفیع ڈار، اشرف ڈار،شیخ ماجد،سیدگلشن، عدیل مشتاق اور مشتاق احمد بٹ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button