APHC-AJK

”اشرف صحرائی جدوجہد کا ایک مجسمہ تھے“، حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ

Muhammad Ashraf Sehrahi1اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے محمد اشرف صحرائی شہید کو شہادت کی تیسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری انہیں بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کا استعارہ سمجھتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ہنماو ں نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کہا کہ محمد اشرف صحرائی ایک عظیم آزادی پسند اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے زبردست حامی تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد اپنی قربانیوں کے باعث کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کی موت ایک حراستی قتل ہے کیونکہ انہیں شدید علالت کی حالت میں بغیر کسی علاج کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کو ان کی قیادت سے محروم کر رہا ہے۔حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ محمد اشرف صحرائی نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کر دی تھی اور اس عظیم مقصد کے لیے اپنی جان اور اپنے پیارے بیٹے جنید صحرائی سمیت سب کچھ قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم رہنما کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر برسوں جیلوں میں رکھا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن وہ ثابت قدم رہے اور ظالم بھارت کے سامنے کبھی نہیں جھکے۔
حریت رہنماو¿ں غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، ، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب ،میر طاہر مسعود ،شمیم شال، الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمد، حسن بنا، راجہ خادم حسین حسین، محمد شفیع ڈار، شیخ محمد یعقوب، ثنااللہ ڈار، الطاف احمد بٹ، جاوید اقبال بٹ، داود یوسفزئی، چوہدری شاہین اقبال، شیخ عبدالمجید، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، عدیل مشتاق وانی، عبدالمجید لون، سید کفایت حسین رضوی، محمد سلطان بٹ، نثار مرزا، سید مشتاق، منظور احمد ڈار، نذیر احمد کرنائی، محمد اشرف ڈار، رئیس احمد میر، سید منظور احمد شاہ اور دیگر نے شہید اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے شہداءکے مشن کی تکمیل تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو مار سکتا ہے لیکن ان کے جذبہ آزادی کو شکست نہیں دے سکتا۔
انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button