APHC-AJK

کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

فتح یقینا کشمیریوں کی ہو گی، چوہدری انوار الحق کاحریت دفتر کا دورہ

APHC AJK with AJK PM -2 اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہاہے کہ کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور فتح یقیناکشمیریوں کی ہوگی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کے دورے کے موقع گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب قیادت کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر حکومت کے تمام وسائل تحریک آزادی کیلئے ہیں اورہم ملکر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر ہمارے خون میں شامل ہے ۔ اور ہم نئی قوت سے تمام وسائل کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے مختص کریں گے ۔

 

انہوں نے کہاکہ حریت دفتر کے دورے کا مقصد نئی قیادت کو مبارک باد پیش کرنا اور 5اگست 2024کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ 15اگست کو بھارت کے یوم آزاد ی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے بھی مشاورت کریں گے ۔ انہوںنے مظفرآباد سے کراچی اور کراچی سے لاہور تک ریلیاں نکالنے پر حریت قیادت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا ہمیں گفتگو سے بڑھ کر عملی جدوجہد کرنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ چوہدری انوارالحق نے کہاکہ ہم نے ملکر یہ پیغام پہنچانا ہے کہ ہندو توا سازشوں کے باوجود تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ دنوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر جدوجہد آزادی کو تیز کیا جائے گا ۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل حریت دفتر پہنچنے پر حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اوردیگر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کا استقبال کیا ۔غلام محمد صفی نے اس موقع پرکشمیری مہاجرین کے مسائل کی جانب توجہ مبذول کرائی اور ان کی مستقل آبادکاری پر زوردیا ۔وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ ،وزرا حکومت چوہدری ارشد ،چوہدری اکبر ابراہیم اوراکمل سرگالہ بھی چوہدری انوار الحق کے ہمراہ تھے ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر حریت رہنماء غلام احمد صفی ،ایڈوکیٹ پرویز احمد ،مشتاق احمد بٹ ،محمود احمد ساغر ، ، سید فیض نقشبندی ، الطاف حسین وانی ،اعجاز رحمانی ،شیخ عبدالمتین ،حاجی محمد سلطان ، راجہ خادم حسین ،حسن البنا ، شیخ محمد یعقوب ،امتیاز وانی ،زاہد اشرف ،محمد شفیع ڈار ،عدیل مشتاق ، ،سید گلشن ،میاں مظفر ،الطاف احمد بٹ ،محمد اشرف ڈار ، ،انجینئر محمود ، ،نذیر کرنائی ،منظور احمد ڈار ، عبدالماجد شیخ، خالد شبیر، عبد الحمید لون، عبدالمجید میر، خورشید میر،بینظیرصاحبہ،شوکت بٹ، منظور احمد شاہ اور قاضی عمران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button