لداخ

لداخ: ”ایل اے بی “ نے مودی حکومت کی تازہ ترین تجاویز مسترد کر دیں

download (8)لیہہ: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کی لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) نے خطے کے حوالے سے بھارتی حکومت کی تازہ ترین تجاویز کو بنیادی مسائل کے حل کے حوالے سے ناکافی قرار دیتے انہیں یکسر مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہہ ایپکس باڈی(ایل اے بی) کے صدر چیرنگ دورجے نے ایک انٹرویو میں نئے اضلاع کی تشکیل اور لداخ سکاو¿ٹس کے قیام کو ناکافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات لداخ کی قیادت کے بنیادی مطالبات کے مطابق نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایل اے بی کا چار نکاتی ایجنڈا ہی خطے کے چیلنجوں کا واحد موثر حل ہے۔اس چار نکاتی ایجنڈے میں بھارتی آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات، لداخ کے لیے ریاست کا درجہ، لیہہ اور کارگل کے لیے لوک سبھا کی دو الگ نشستوں کا قیام، خطے کے لیے ایک الگ پبلک سروس کمیشن شامل ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button