انسانی حقوق

حریت کانفرنس کا نظر بند حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

download (14)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظر بند حریت رہنماو¿ں، کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجما ن ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں کی نظر بندی کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظر بندوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا جبکہ انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ نظر بندرہنماﺅں ، کارکنوں، نوجوانوں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کیا گیا ہے ۔
بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام ، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، ڈاکٹر حمید فیاض، خرم پرویز، مشتاق الاسلام، عبدالاحد پرہ، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال صدیقی، امیر حمزہ، ڈاکٹر شفیع شریعتی، ڈاکٹر قاسم فکتو، محمد رفیق ، شوکت حکیم، عمر عادل ڈار، محمد حیات بٹ، نور محمد فیاض، محمد یوسف فلاحی، ایڈووکیٹ زاہد علی، ظفر اکبر بٹ، سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، سرجان برکاتی، ظہور احمد بٹ، عادل سراج زرگر ، داو¿د زرگر اور دیگر نظر بندوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے کہا گیا کہ انکی عظیم قربانی ہرگز رائیگاںنہیں جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کیلئے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیش ایجنسی (ایس آئی اے) کا استعمال کر رہی ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔انہوںنے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری نظر بندوں کی حالت زار کا جائز ہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں مقبوضہ علاقے میں بھیجیں۔
دریں اثنا ترجمان نے معروف کشمیری حریت رہنماشیخ عبدالعزیز شہید کو ان کی 16ویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہنما نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button