انسانی حقوق

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ، مقررین

میرپو
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر میرپور میں منعقدہ ایک سیمینار میں مقررین نے عالمی برادری پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینے پرزور دیا ہے ،جہاں بھارتی فوجی کشمیریوں کو انکے تمام بنیادی حقوق سے محروم کر کے انکی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیمینار کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈویلپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز نے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے کیاتھا۔ "مقبوضہ کشمیر:حقوق کے محروم انسان "کے عنوان سے منعقدہ سیمینار کے بعد مرکزی شہید چوک پرایک ریلی بھی نکالی گئی ۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تحسین غوث نے اس موقع پر کشمیر کاز کے لیے ایک عملی نقطہ نظر کی اہمیت اور نوجوانوں کو اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے درمیان تعلق پر زور دیتے ہوئے، اکیڈمیہ کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ مزید گہرائی سے جڑنے کی ضرورت پر زوردیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر پورمحترمہ فرخ اویس نے اگست 2019میں دفعہ 370کی منسوخی اور مقبوضہ کشمیراوراس کے عوام پر اسکے سنگین اثرات کو اجاگر کیا۔ایچ ای سی ریسرچ اینڈ اکیڈمکس کے کنوینر ڈاکٹر ولید رسول نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کے کردار پرزوردیا۔انہوں نے واضح کیاکہ ایک مضبو ط اور مستحکم پاکستان کے ذریعے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ صرف اسی صورت میں ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مضبوط ریاست اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button