انسانی حقرق

امشی پورہ جعلی مقابلہ مقدمے کو پوری طرح منطقی انجام تک پہنچایا جائے، محبوبہ مفتی

سرینگر08 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ شوپیاں امشی پورہ مقابلہ کیس کو پوری طرح سے منطقی انجام تک پہنچایا جانا چاہیے۔ انہوںنے متاثرہ خاندانوں کے افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں کا بھی مطالبہ کیا۔بھارتی فوجیوں نے جولائی 2020میں ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں راجوری کے رہائشی تین مزدوروں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے خواہ وہ پتھری بل ہو یا مژھل جعلی مقابلہ ہر ایک کے بارے میں پہلے یہی کہا گیا کہ کارروائی ہوگی، لیکن آخر کار کچھ نہیں ہوا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ امشی پورہ میں بے دردی سے قتل کیے گئے تین بے گناہ مزدوروں کو انصاف ملے گا۔
محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کے کنن پوشپورہ گاو¿ں کے رشید ڈار کے خاندان کے کسی فرد کو بھی سرکاری نوکری اور معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا جنہیں بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں زیر حراست شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ ہمیں انصاف کی کوئی توقع نہیں لیکن لیکن میں پھر بھی کہوں گی کہ اس واقعے کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

متعلقہ مواد

Leave a Reply

Back to top button
%d