مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیوں ، گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کردیا

cheaking

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیوں ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی، پیر املٹری اور پولیس اہلکارمقبوضہ علاقے میں جگہ جگہ گاڑیوں ، مسافروں او ر راہگیروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
بھارتی فورسز نے سری نگر، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، بڈگام، پلوامہ، اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، رام بن، ادھم پور، راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، سانبہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوںمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوانوںکو حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایک آزادی پسند کارکن نے سرینگر میں بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فورسز اہلکار وں کی طرف سے لوگوں کی دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ مسائل ومشکلات کے خلاف آواز اٹھانے کی صورت میں انہیں سنگین تنائج بھگتنا پڑیں گے اور انہیں کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button