مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت :بنگلورو میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا

body1

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو بھارتی شہر بنگلورو میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بنگلورو میں زیر تعلیم طالب علم اتوار کی شام اپنے کرائے کی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بنگلورو کی ریوا یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم اتوار کی شام کو اپنی کرایے کی رہائشگاہ پر مردہ پایا گیا۔طالب علم کی شناخت چھترگام بڈگام کے تنویر حسین راتھر کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے کہا تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
ادھرضلع جموں کے ناروال پولیس اسٹیشن کے نزدیک راجیو چوک پر کالی چرن نامی ایک شخص تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button