مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے: مشعال ملک

اسلام آباد31دسمبر(کے ایم ایس)پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور بھارتی جیل میں نظر بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو عملی طور پر ایک فوجی چھا ئونی میں تبدیل کر رکھاہے جہاں عوام کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے پرانے حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام اپنے خط میں بجا طور پر یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ بھارت دونوں ہمسایہ ممالک اور خطے میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ کی موجودگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقل کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے جس کے نتیجے میں متعدد جنگیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پرزوردیا کہ وہ جموں و کشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے دیرینہ وعدے کو پورا کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بے گناہ کشمیریوںکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھارتی فورسزکے خلاف کارروائی کرے۔ مشعال ملک نے کہا وقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کے دیرینہ حق خودارادیت کو یقینی بنائے جو دہائیوں سے جاری تنازعے کا واحد قابل عمل اور متفقہ حل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button