مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی لوگوں سے15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل

وادی کشمیر میں لگائے گئے پوسٹروں اور بینرز میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد

15aug

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 اگست ،بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں کیونکہ اس نے سات دہائیوں سے زائد عرصے سے فوجی طاقت کے بل پرکشمیر عوام اور سرزمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں تمام بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیاں سلب کررکھی ہیں اور مقامی وسائل، انتظامیہ اور معیشت پر قبضہ جمالیاہے۔جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بھارت کی آزادی کے خلاف نہیں ۔ وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان کے سیاسی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال 15اگست کو بھارت کے خلاف احتجاج کے لیے یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جس نے ان کی آزادی چھین رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظر بند سربراہ شبیراحمد شاہ ہمیشہ کہا کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے لوگ ہر ملک کی آزادی کا احترام کرتے ہیں لیکن بھارت نے دھوکے سے جموں وکشمیر کے لوگوں کی آزادی چھین لی ہے اس لیے انہیں15اگست کو احتجاج کرنا چاہیے تاکہ بھارت اور دنیاکو باورکرایا جائے کہ وہ بھارت کی فوجی طاقت کے سامنے اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہو نگے۔جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے مقبوضہ علاقے میں گرفتاریوں اور پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوںسے اپنے ہی وطن میں وہ لوگ شناخت کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جن کا علاقے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کے گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ نام نہاد سیکورٹی کے نام پر کیا جاتا ہے اور15اگست کو لوگوں کو دن بھر قید رکھا جاتا ہے جب تک کہ بھارتی ایجنٹ مقررہ جگہوں پر اپنی تقریبات ختم نہیں کرتے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں اس شرمناک فوجی آپریشن کو یوم آزادی کا نام دیاجاتا ہے۔
دریں اثناء پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وادی کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹر اور بینرزلگائے گئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں، پولیس اہلکاروںکی بھاری تعداد میں تعیناتی اورسی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کے باوجود مختلف علاقوں میں پوسٹر اور بینرز لگائے گئے ہیں جن پر ”14 اگست – یوم آزادی مبارک”،”ہم پاکستانی ہیں – پاکستان ہمارا ہے” اور” 15 اگست۔یوم سیاہ” جیسے نعرے درج تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button