مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا جموں و کشمیر کی شناخت کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

 

سرینگر28نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساغر نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے تشخص کو بحال کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات سرینگر میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ لوگ ریاست کوانتشار اور افراتفری سے نکالنے کے لیے نیشنل کانفرنس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس صرف ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ جبر کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگوں نے جموں و کشمیر کو جابرانہ حکمرانی سے حقیقی آزادی تک لے جانے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کیا، بحث کی، مقابلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مذہبی، لسانی اور علاقائی وابستگیوں سے قطع نظر ہر فرد کو آواز دی۔ ہمارا اجتماعی چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے منفرد تشخص، ثقافت اور آئینی مقام کی حفاظت کرکے اپنے مستقبل کی تشکیل کریں۔علی ساغر نے کہا کہ کشمیری عوام کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے آئے روز نئی من گھڑت کہانیاں بیان کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ہوشیاررہیں اور افراتفری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے شیطانی عزائم کو ناکام بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button