گرفتاریاں

بڈگام :بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوان گرفتارکر لیے

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی پولیس نے تین کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے مزمل احمد، اشفاق پنڈت اور منیر احمد کو ضلع کے علاقے کاووسہ ناربل میں تلاشی آپریشن کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار ی کے بعد ان کے خلاف کالے قانون”یو اے پی اے“کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 22 اپریل کو پیش آنے والے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد سے3ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ ترنوجوان ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button