مودی کی دوغلی پالیسیاں عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے:بلوم برگ
نیویارک : خلیجی جنگ کے دوران مودی کی بدترین سفارتکاری نے بھارت کے نام نہاد عالمی تعلقات کا پردہ چاک کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی جریدے بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مفاد پرست مودی کی عالمی دوستیاں محض دعوو¿ں تک محدود ہیں اور دنیا بھر میں بھارت بطور ریاست اثر و رسوخ سے محروم ہوگیا ہے۔ خلیجی بحران میں روسی تیل کی خریداری کیلئے ٹرمپ کی اجازت اور ایران سے مدد کی التجا نے مودی کی سیاسی ساکھ کو کمزور کر دیاہے۔بلومبرگ کے مطابق بھارتی عوام نے مودی کی من گھڑت طاقت کی کہانیوں کے برعکس بحران کے دوران کمزور مذاکرات پر سوال اٹھا دیے۔خلیجی ممالک میں مقیم 90لاکھ بھارتیوں میں سے 50 ہزار کی وطن واپسی سے زرمبادلہ اور فلاحی اخراجات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے۔بلومبرگ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں بھارت کی اسرائیل کیساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے بعد ایران کیلئے بھارت محض ب±را دوست ثابت ہوا ہے۔ عالمی ماہرین کے مطابق خطے میں دھونس جمانے کیلئے عالمی اثرو رسوخ کا مودی کا مضحکہ خیز بیانیہ سنگین بحران کے دوران دم توڑ چکا ہے اوراس کی دوغلی پالیسیاں، بلند و بانگ دعوے اور دکھاوے پر مبنی ناقص سفارتکاری عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے۔







