بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے کلکتہ میں ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کل کیس کی سماعت کریگا

molestation in indiaنئی دلی:
بھارتی سپریم کورٹ نے مغربی بنگال کے شہرکلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کی پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل سپریم کورٹ کا بنچ کل منگل کو از خودکیس کی سماعت کرے گا۔9 اگست کو ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر کوعصمت دری کے بعد قتل کردیاگیاتھا۔اس واقعے پر بھارت بھر میں کہرام مچ گیا اور زبردست مظاہروں کاسلسلہ شروع ہو گیا اور لاکھوں ڈاکٹر اور طبی عملے نے کام چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا۔
ادھر کلکتہ ہائی کورٹ نے 13اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی)کو ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں ریپ کیپٹل کے نام سے مشہور بھارت میں خواتین کی عصمت دری کے بعد قتل کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک اورواقعے میں ریاست اتراکھنڈ کے علاقہ ردرا پور میں ایک نرس کی تشدد زدہ لاش جھاڑیوں سے ملی ہے ، جسے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button