خراج عقیدت

تحریک وحدت اسلامی کا نثار حسین راتھرمرحوم کو برسی پر خراج عقیدت

zسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں تحریک وحدت اسلامی جموں وکشمیر نے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما نثار حسین راتھر کو پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مرحوم کی برسی پر سرینگر کے علاقے بمنہ میں انکی رہائش گاہ پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلخانہ اور دیگر لوگوں کے علاوہ تحریک وحدت اسلامی کے زعمااور بڑی تعداد میں کارکن شریک تھے۔ مقررین نے مجلس سے خطاب سے خطاب میں کہا کہ نثار حسین راتھر ایک بے لوث ، مخلص اور دیانت دار رہنما تھے ، وہ جموںوکشمیر کی غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے تمام زندگی انتہائی فعال اور سرگرم رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بھارتی چیرہ دستیوں کے باوجود حق پر مبنی تحریک کیساتھ اپنی آخری سانس تک عزم وہمت سے وابستہ رہے۔ مقررین نے کہا کہ نثار حسین راتھر نے زمانہ طالب علمی سے ہی بھارت قبضے کیخلاف آواز اٹھانا شروع کر دی تھی جس کی پاداش میں انہیں قید و بند کی صعوبتوں سے بھی گزرنا پڑا لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کی تحریک آزادی کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
دعائیہ مجلس کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کیلئے دعا کی گئی۔
نثار حسین رااتھر گزشتہ برس 22اگست کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button