خراج عقیدت

انجمن نصرت الاسلام کا میر واعظ خاندان کے قریبی دوست کی وفات پر اظہار تعزیت

سرینگر 30 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن نصرت الاسلام نے تنظیم کے سابق رکن اور میر واعظ خاندان کے قریبی دوست نور الدین خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ،جو اب سرینگر کے علاقے بوہری کدل سے پیر باغ منتقل ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجمن نصرت الاسلام نے تنظیم اور غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے ایک بیان میں نورالدین خان کی تنظیم اور معاشرے کے لیے بے لوث خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ نورالدین خان کے والدگرامی مرحوم غلام محمد خان المعروف گل خان کے انجمن کے سابق صدر میرواعظ مولوی محمد فاروق کے ساتھ گہرے مراسم تھے اور وہ میر واعظ مرحوم کی دستار بندی کا اہتمام کرتے تھے اور اس کی قیادت کرتے تھے۔
ادھر انجمن نے میر واعظ خاندان کے ایک اور دوست مرحوم علی محمد وانی کی اہلیہ کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مرحومہ شہید ایس حمید کی بہن تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button