خراج عقیدت

سرینگر :حریت رہنماؤں کا منور گنائی کی وفات پر اظہار تعزیت

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنما ﺅں نے منور احمد گنائی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ کے رہائشی منور احمد گنائی کے دو بیٹوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما امتیاز احمد ریشی، شکیل الرحمان، مولانا مصعب ندوی، شیخ امتیاز احمد، نجیب الرحمان اور عبدالرشید سمیت کئی حریت رہنماغمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چھانہ پورہ میںمرحوم کے گھر گئے۔ حریت رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ منور احمد گنائی کے بیٹوں نے ایک عظیم راستے میں اپنی جانیں قربان کیں اور وہ حق پر مبنی کشمیریوں کی جدوجہد کے ہیرو ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ امتیاز احمد ریشی اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ بیش بہا قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیر بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزاد ہو گا۔
انہوں نے منور احمد گنائی کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام نبی وار نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت نے 1947میں جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما لیا اور وہ کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ دنیا میں ہر برس 10دسمبر کو انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ علاقے میں جمہوری اصول پاﺅں تلے روند رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button