کشمیری تارکین وطن

تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیرخطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا

over-ur

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کشمیر اوورسیز فورم کے زیر اہتمام” مسئلہ کشمیر اور سفارتی محاذ ”کے عنوان سے ایک اہم مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے ارکان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی سلطان حسیب نے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دے کر ہی خطے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔سلطان حسیب نے مکمل کامیابی تک کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔فورم کے نومنتخب چیئرمین سردار محمد پرویز نے تجویز پیش کی کہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر ایک کشمیر ڈیسک قائم کرے جس سے کشمیری براہ راست عالمی برادری کے سامنے اپنا مسئلہ پیش کر سکیں۔افتخار عباسی، انجینئر محمد شفیق، سردار سلیم آفتاب، راجہ نوید الرحمان، قاری ذاکر جازبی، سردار عتیق، ابراہیم جٹ اور ڈاکٹر احمد علوی سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ پاکستان میں مضبوط معیشت اور مضبوط قیادت دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ضروری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button