کشمیری تارکین وطن

27اکتوبرکو دنیا بھر میں یوم قبضہ کے طورپر منایا جاتاہے ، ڈاکٹر فائی

واشنگٹن:
ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہاہے کہ 27اکتوبر کو دنیا بھرمیں یوم قبضے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ یوم دکھ اور غم کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے کیونکہ 1947میں اس دن بھارت نے سرینگر میں اپنی فوجیں اتار کر جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیاتھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فائی نے 27اکتوبر کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہا کہ 1948میں سی دن اسرائیلی ریاست قائم ہوئی تھی لیکن اقوام متحدہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ فلسطینیوں
کے لیے الگ وطن ہوگا ۔بھارت اور پاکستان دونوں نے بھی اتفاق کیاتھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تسلیم کیا تھاکہ کشمیری عوام کو انکاحق خود ارادیت دیا جائے گا۔ڈاکٹر فائی نے خبردار کیا کہ آج کشمیریوں کواپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے اور گزشتہ پانچ سال میں 43لاکھ سے زائد ڈومیسائل سرٹیفکیٹس جاری کر کے مقبوضہ کشمیرمیں غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد کیاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کی آبادی کا تناسب بگاڑکر مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کررہا ہے۔انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور سیاسی طور پر محفوظ اور جمہوری مستقبل کے لیے کشمیری عوام کوانکا حق خود ارادیت دلوائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی معاہدوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کا جلد، منصفانہ اور پائیدار حل خطے میں امن و سلامتی کیلئے ناگزیر ہے ۔پوٹومیک ویلی چرچ کے پادری ولیم آرچر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کشمیر جیسے تنازعے کے حل کے لیے 77 سال ایک طویل عرصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بین المذاہب گروپ کے آزاد جموں و کشمیر کا دورے کے دوران یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات کی تھی اور انہیں معلوم ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت سے سیاسی قیدی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے یاسین ملک کی اہلیہ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انکی رہائی کیلئے کوششیں کریں گے ۔امریکہ میں پاکستان کے سفیررضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ دن ہر سال 27 اکتوبر کو اس دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1947 میں بھارت نے بغیر کسی قانونی جواز کے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا۔تقریب سے کشمیری امریکن سکالر ڈاکٹر امتیاز خان ، اسلامک سرکل نارتھ امریکہ کے سابق صدر ڈاکٹر ذاہد بخاری ، یونائٹڈ اسٹیٹس کولیشن آف مسلم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اثامہ جمال اور آل نیبرز نیشنل کے ڈائریکٹر الیاس مسیح نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button